حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ تین علحدہ واقعات ڈنڈیگل ملکاجگیری و مادھاپور پولیس حدود میں پیش آئے ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 24 سالہ ناگم شنکر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ کرشنا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 46 سالہ بھاکر راؤ بے روزگار تھا ۔ ملکاجگیری میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 21 سالہ دیویندر جو ویکر سیکشن کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔