مالی پریشانیوں سے تنگ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کا شکار ایک شخص نے ٹرین کے آگے خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی ذرائع کے مطابق 45 سالہ رحیم خاں جو پیشہ سے آئس میکر تھے، فیکٹری بند ہونے کے سبب رحیم خاں شدید مالی پریشانی کا شکار ہوگیا اور اخراجات کے لئے رقمی ضرورت پوری کرنے کی خاطر اس شخص نے مکان بھی فروخت کردیا تھا۔ 6 فروری کے دن چنچل گوڑہ علاقہ کے ساکن اس شخص نے بورابنڈہ علاقہ کا رخ کیا اور بھرت نگر بورابنڈہ کے درمیان ریلوے لائن پر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع