مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ دبیرپورہ پولیس کے مطابق 40 سالہ عبدالشاکر جو چنچل گوڑہ علاقہ کے ساکن ہے، گزشتہ 4 سال سے بیروزگار ہونے کے سبب شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور انھوں نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر 27 اگسٹ کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئے۔ دبیرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔