مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 35 سالہ محمد شریف جو فلک نما علاقہ کے ساکن رکن الدین کا بیٹا تھا۔ اس شخص نے شیورامپلی اور فلک نما کے درمیان ریلوے لائن پر خودکشی کرلی۔ محمد شریف پیشہ سے مٹن کا کاروبار کرتا تھا جو سلطان شاہی شاہ علی بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا۔ 18 جنوری کے دن شریف کی بیوی مائیکے بودھن گئی تھی اور اس نے ریلوے ٹریفک کا رخ کیا اور انتہائی اقدام کرلیا۔ ع