مالی پریشانی اور تنگدستی پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات چھتری ناکہ اور جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 23 سالہ تریناوچ جو مدھیہ پردیش کا متوطن تھا یہاں جوبلی ہلز علاقہ میں رہتا تھا اور مزدوری کرتا تھا ۔ گذشتہ چند دنوں سے یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 23 سالہ ومشی گور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا چھتری ناکہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ خرابی صحت کے سبب اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔