حیدرآباد۔ مالی پریشانیوں اور افراد خاندان کی دوری سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد کے مہانکالی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ سہانکر سمنتو نے خودکشی کرلی۔ سمنتو سبھاش روڈ کا ساکن تھا جو 10 ماہ قبل مغربی بنگال سے حیدرآباد روزگار کی تلاش میں آیا تھا۔ یہ شخص سنار تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔