مالی : کرنل اسیمی غویتا عبوری صدر مقرر

   

بماکو ۔ مالی کے دارالحکومت بماکو میں آئینی عدالت نے فوجی بغاوت کے قائد کرنل اسیمی غویتا کو عبوری صدر مقرر کردیا ہے۔ غویتا مالی کے نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ بحران کے شکار مغربی افریقی ملک میں رواں ہفتہ کے آغاز میں فوج کی طرف سے عبوری حکومت کے صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار اوان کو برطرف کرکے حراست میں لے لیا گیا۔ دو دن بعد دونوں رہنما حکومتی عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے مالی میں 9 ماہ کے دوران دوسری فوجی بغاوت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اسیمی غویتا اس فوجی بغاوت کے قائد ہیں جس کے ذریعے اگست سن 2020 میں قائم کی گئی عبوری حکومت کا تختہ الٹا گیا۔