باماکو :افریقی ملک مالی میں حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرنے والی مسلح افواج نے عبوری صدر اور وزیراعظم کو استعفے لینے کے بعد رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔مالی کی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم اور صدر نے گذشتہ روز اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد انہیں مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔خیال رہے کی مالی میں فوج نے گذشتہ پیرکو صدر اور وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب انہوں نے کابینہ میں کچھ ایسی تبدیلیاں کیں جن کے نتیجے میں دو فوجی افسران سیان کے عہدے چھن گئے تھے۔ اس پر مسلح افواج نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور صدر اور وزیراعظم کو گرفتار کرکے ایک فوجی اڈے پر لے گئے تھے۔اس فیصلے کا اعلان نائب صدر اسیمی جویتا کے مشیر میجر بابا سیسی نے کیا۔دوسری جانب عالمی سلامتی کونسل نے گذشتہ روز مالی کی فوج سے گرفتار کیے گئے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام عہدیداروں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
