مالی: مالی کے ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق ’حکومت کیخلاف منصوبہ بندی، اس میں مجرمانہ شراکت، ملکی سربراہ کی توہین اور جرم میں معاونت‘ کے الزامات کے تحت 6افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے۔ ان 6افراد کا قانونی دفاع کرنے والے وکلاء کے ایک گروپ نے بتایا کہ ان میں سابق وزیر اعظم بوبو سیس بھی شامل ہیں، جن پر ’بغاوت کی کوشش‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سیس کے سوا باقی پانچوں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ حکومت کے خلاف کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد مالی میں نوجوان فوجی افسروں نے گزشتہ برس 18 اگست کو صدر ابراہیم بوبکر کیتا کو اقتدار سے باہر کر دیا تھا۔