مال میں ہورڈنگ اچانک گرپڑا، 6 افراد زخمی

   

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی وائی جنکشن لیک شیر مال میں آج ایک حادثہ پیش آیا جب وہاں پر موجود ہوڈنگ اور اڈورٹائزمنٹ بورڈ اچانک گر پڑا۔ اس حادثہ میں مال میں موجود بعض افراد زخمی ہوگئے۔ اتوار کے روز مال میں عوام کی تعداد کم تھی اور وہاں پر موجود افراد پر یہ ہوڈنگ اچانک گر پڑا۔ اس حادثہ کے بعد مال میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور وہاں پر موجود سیکوریٹی فوری چوکس ہوکر زخمیوں کو بذریعہ امبولنس دواخانہ روانہ کیا۔ پولیس کوکٹ پلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا جارہا ہے تاکہ حادثہ کی وجہ کا پتہ لگایا جاسکے۔ ب