مال کے ملبوسات شوروم کا ٹیلر خاتون سے بدسلوکی پر گرفتار

   

حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک پر واقع ایک مال میں موجود ملبوسات شوروم کے ٹیلر پر خاتون سے بدسلوکی کرنے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون نے اپنی ماں کے ہمراہ جمعہ کے دن شوروم سے ملبوسات خریدے تھے اور اس کے آلٹریشن کیلئے اشوک نامی ٹیلر کو کپڑے حوالے کئے تھے ۔ مذکورہ ٹیلر نے خاتون کے ملبوسات تیار کرنے کے بہانے کپڑوں کا ناپ لینے کے دوران خاتون سے بدسلوکی کی اور نازیبا حرکت کرنے پر خاتون نے پنجہ گٹہ پولیس سے ایک شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے فوری طور پر تعزیرات ہند کے دفعہ 354 اور 354B کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ٹیلر کو حراست میں لے لیا ۔