مال گاڑی پٹری سے اترگئی، متعدد ٹرینوںکے راستے تبدیل

   

جے پور، 22 اکتوبر (یو این آئی) دہلی-ممبئی ریلوے لائن پر متھرا کے ورنداون ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کی شام دیر گئے ایک مال گاڑی کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ریل ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور کئی ٹرین خدمات کو تبدیل شدہ روٹس سے چلایا جا رہا ہے ۔نارتھ ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ششی کرن کے مطابق، نارتھ سینٹرل ریلوے کے آگرہ ڈویژن پر متھرا-پلوال سیکشن پر ورنداون روڈ-اجھائی کے درمیان مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے ، ٹرین نمبر 12415 اندور-نئی دہلی ٹرین سروس چہارشنبہ کے روز اندور سے تبدیل شدہ روٹ سوائی مادھے پور-جے پور-ریواڑی -نئی دہلی ہوکر چلائی گئی ہے۔ ٹرین نمبر 12475، ہاپا – شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ٹرین سروس بدلے ہوئے روٹ پر سوائی مادھو پور-جے پور-ریواڑی-نئی دہلی کے راستے چلائی جائے گی۔ شری گنگا نگر سے روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 12486، شری گنگا نگر- ناندیڑ ٹرین سروس تبدیل شدہ راستے وایا دہلی – ریواڑی – الور – متھرا کے راستے چلے گی، ٹرین نمبر 12472، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا – باندرہ ٹرمینس ٹرین سروس شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے چلنے والی ہے ، وہ تبدیل شدہ راستے نئی دہلی- ریواڑی- الور- متھرا کے راستے چلے گی۔ ٹرین نمبر 20156، نئی دہلی ڈاکٹر امبیڈکر نگر ٹرین سروس – نئی دہلی سے روانہ ہونے والی ریواڑی-الور-متھرا کے راستے تبدیل شدہ روٹ پر چلائی جائے گی۔