لکھنو۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق چہارشنبہ کو ایک ٹی وی صحافی امیت شرما نے مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کی فلمبندی کررہے تھے کہ ریلوے پروٹیکشن فورس کے عہدیداروں نے ان کی زبردست پٹائی کردی۔ اس منظر کا ویڈیو وائر ہونے کے ساتھ اترپردیش ڈی جی پی، جی پی سنگھ نے شاملی اسٹیشن ہائوز آفیسر اور کانسٹیبل سنجے پوار کو فوری طور پر معطل کردیا۔ شرما نے الزام لگایا کہ ان کو پولیس اسٹیشن لے جاکر ان کا لباس اتار کر ان پر پیشاب کیا گیا لیکن ریلوے پولیس نے ان الزامات سے انکار کیا۔ ویڈیو میں جی آر پی فورس کے سادہ لباس ہیں جو ان کو مسلسل مارپیٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جی آر پی سرکل آفیسر سہارنپور رام لاکھن مشرا نے کہا کہ صحافی اور پولیس جوانوں کے درمیان گرماگرم بحث ہوئی۔ جو شاملی میں ایک مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کی فلمبندی کررہا تھا۔ سینئر جی آر پی عہدیدار نے کہا کہ امیت مشرا کو شام میں 7 بجے رہا کردیا گیا۔
