مانجیرا پانی کیلئے عوامی احتجاج کی دھمکی : جگا ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 28 مئی ( این ایس ایس ) سنگاریڈی کے کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے آج انتباہ دیا کہ ان کے حلقہ میں مانجیرا سے پانی کی سربراہی کیلئے وہ عوام کے ساتھ بڑا احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے الزام عائدکیا کہ وزیر فینانس اس مسئلہ پر کچھ نہیں کرینگے اور اگر اپوزیشن احتجاج کرے تو پولیس کے ذریعہ ان پر دباو ڈالا جائیگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 4 جون کو مانجیرا ڈیم کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں غیر اخلاق قائدین کو وزیر بنادیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہریش راو کو مانجیرا کا چور قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں لیکن حکومت نے اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔