ماندھتا سے بی جے پی امیدوار پٹیل فاتح قرار

   

Ferty9 Clinic

کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کی ماندھتا اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار نرائن پٹیل نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے اتم پال سنگھ کو 22 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیکر کانگریس سے یہ سیٹ چھین لی۔ ماندھتا ضمنی الیکشن بی جے پی امیدوار پٹیل کو 80394 اور کانگریس کے امیدوار سنگھ کو 58265 ووٹ ملے ۔ اس طرح پٹیل نے کانگریس کو 22 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دیکر کانگریس سے یہ سیٹ چھین لی۔018 کے اسمبلی الیکشن میں نارائن پٹیل نے ہی اس سیٹ سے جیت درج کی تھی لیکن اس وقت انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ کچھ ماہ پہلے وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے اور اس بار پٹیل کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا تھا۔