مانسون اجلاس سے قبل آجکل جماعتی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :ایک طرف برسر اقتدار بی جے پی حکومت اور اپوزیشن جماعتیں آئندہ لوک سبھا انتخاب کو لے کر اپنا اپنا اتحاد مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف 20 جولائی سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی شروع ہونے والا ہے جس کے ہنگامہ خیز ہونے کے پورے آثار نمایاں ہیں۔ اس مانسون اجلاس سے قبل مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ ایک رسمی میٹنگ ہوگی جو پارلیمانی اجلاس شروع سے ایک دن پہلے کی شام یعنی 19 جولائی کو منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں مرکزی حکومت کے سینئر وزراء کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت بھی ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ پہلے یہ کل جماعتی میٹنگ راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کے روز طلب کیا تھا، لیکن بیشتر پارٹیوں کے قائدین کی غیر موجودگی کے سبب یہ میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ دراصل اس سال کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخاب کو دیکھتے ہوئے برسراقتدار طبقہ اور اپوزیشن اپنی اپنی پالیسی بنانے میں مصروف ہیں۔بہرحال، 20 جولائی سے شروع ہونے والا مانسون اجلاس انتہائی ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔