نئی دہلی : پارلیمنٹ کا جاریہ مانسون سیشن ارکان پارلیمان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے تناظر میں آئندہ ہفتے کے وسط تک ختم کردیے جانے کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ لوک سبھا کی بزنس اڈوائزری کمیٹی جس میں حکومتی نمائندوں کے علاوہ تمام پارٹیوں کے فلور لیڈرس شامل ہیں ، اس کی میٹنگ اسپیکر کی زیر قیادت منعقد ہوئی اور زیادہ تر پارٹیوں نے سیشن میں کٹوتی کردینے کی حمایت کی ہے ۔ جاریہ سیشن 14 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور یکم اکٹوبر کو اختتام پذیر ہونا ہے ، تاہم لگ بھگ روزانہ کوئی نہ کوئی ایم پی کوویڈ ۔ 19 سے متاثر ہورہا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے سیشن کو مختصر کیا جاسکتا ہے ۔۔