حیدرآباد 2 جون ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں جنوب مغربی مانسون کی آمد میں تاخیر ہوگی ۔ کیرالا میں 4 جون کو بارش کی توقع ہے پھر مانسون کی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی سمت پیشرفت ہوگی ۔ محکمہ نے ابتداء میں یکم جون کو کیرالا میں مانسون کی پیش قیاسی کی تھی جب کہ سمندر میں طوفان اور نامساعد حالات کے باعث اس میں 4 دن کی تاخیر ہورہی ہے ۔ کیرالا میں 4 جون تک مانسون کا آغاز متوقع ہے ۔ 8 جون کو اے پی میں مانسون کی آمد متوقع ہے ۔تلنگانہ میں 10 اور 12 جون کے درمیان مانسون کی آمد متوقع ہے ۔