نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی مانسون کیرالا سے /5 جون کو ٹکرانے کا امکان ہے جو معمول کی تاریخ کے مقابل 4 دن کی تاخیر ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ 4 ماہ طویل موسم بارش جون سے ستمبر تک ہوتا ہے جس کی شروعات کیرالا سے ہوتی ہے ۔ کیرالا میں مانسون کی آمد عام طور پر یکم جون کو ہوا کرتی ہے لیکن اس مرتبہ ایسا ہونے کا امکان نظر نہیں آتا ہے ۔ کیرالا کے بعد مانسون ملک کے دیگر حصوں میں پھیلتا ہے ۔