نئی دہلی ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مانسون نے تقریباً تمام ملک کا احاطہ کرلیا ہے ۔ مگر محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب اب بھی اس محکمہ کے تین چوتھائی ضمنی ڈیویژن بارش میں کمی کے زمرے میں آتے ہیں ۔ یہ بات محکمہ موسمیات کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتی ہے ۔ مانسون میں مجموعی کمی جو اس ماہ کی شروعات میں 33 فیصد تھی ۔ اب وہ گھٹ کر 21 فیصد ہوگئی ہے ۔ ملک کے کسی بھی ڈیویژن میں ’’بہت زیادہ کمی ‘‘ ریکارڈ نہیں کی گئی ۔ سنٹرل واٹر کمیشن (CWC) کی رپورٹ کے مطابق ملک کے اہم بڑے آبی ذخائر میں سے 62 آبی ذخائر 80 فیصد گنجائش یا معمول سے کم آبی ذخیرے کو ریکارڈ کیا گیا ۔