مانسون کمزور، راجستھان میں بارش 30% کم

   

جے پور : راجستھان میں مانسون کے آغاز کے بعد ایک یا دو دن میں پھیکا پڑنے کے سبب اب تک معمول سے 23 فیصد سے کم بارش ہوئی ہے ۔محکمہ آبی وسائل کے مطابق یکم جون سے 3 جولائی تک ریاست میں 56.18 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ، جو عام معمول کی بارش 73.10 ملی میٹر سے 23.2 فیصد کم ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اس عرصے کے دوران 67.13 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ اس مرتبہ ریاست کے بارہ اضلاع جے پور ، الور ، باران ، بھلواڑہ ، دوسہ ، دھول پور ، جھالاواڑ ، کرولی ، ناگور ، سوائی مادھو پور ، سیکر اور ٹونک اضلاع میں بارش کم ہوئی ہے ، جبکہ بندی ، جھنجھنو اور کوٹا میں بہت کم بارش ہوئی ہے ۔تاہم ، ابھی تک جیسلمیر میں معمول سے کہیں زیادہ 86.8 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ بیکانیر ، چورو اور پالی اضلاع میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ ریاست کے 14 اضلاع اجمیر ، بانسواڑہ ، باڑمیر ، بھرت پور ، چتوڑ گڑھ ، ڈنگر پور ، گنگانگر ، ہنومان نگر ، جالور ، جودھپور ، پرتاپ گڑھ ، راجسمند ، سروہی اور اودے پور میں معمول کے مطابق بارش ہوچکی ہے ۔