مانسون کے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ، پیشرفت جاری : حکومت

   

نئی دہلی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ماہ جون میں 33% مانسون کمی کے باعث خریف فصل متاثر ہوگئی تھی۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ جدید موسمیاتی رپورٹ کے مطابق مانسون معمول پر ہے اور حکومت اس معاملے پر سخت نظر رکھی ہوئی ہے۔ سیکریٹری زراعت سنجے اگروال نے کہا کہ خریف فصل جس میں دھان شامل ہے کہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ ہونے والے مانسون کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد مخصوص خریف فصلوں پر ایم ایس پی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، جس کے باعث فصل اُگانے والوں کی ہمت افزائی ہوگی۔ تومر نے کہا کہ خشک سالی ہندوستان کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں خشک سالی کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ حکومت اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ محکمہ موسمیات نے جولائی اور اگست میں اچھی بارش کی پیش قیاسی کی ہے جبکہ ماہ جون میں 33% بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کنڑا ناول نگار کی عدالت میں جیت
عدالت میں کہانی کا سرقہ ثابت
بنگلورو۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشہور کنڑا قلمکار سارہ ابوکر نے قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’’بیاری‘‘ کے خلاف قانونی لڑائی جیت لی ہے۔ یہ فلم ان کے دعوے کے مطابق ان کی شہرت یافتہ ناول ’’چندرا گیریا تیرا ڈلی ‘‘کی کہانی پر مشتمل تھا۔ ’’بیاری‘‘ دراصل مقامی بیری زبان بنائی گئی پہلی فلم ہے جس کے ہدایت کار کے پی سوویرن اور پروڈیوسر الطاف حسین تھے۔ اس فلم نے 59 ویں قومی فلمی میلے میں بہترین فلم کا ’’سورونا کمل‘‘ ایوارڈ جیتا تھا۔ الطاف حسین نے بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ سارہ ابوبکر نے فلم ساز اور ہدایت کار کیخلاف جنہوں نے یہ فلم بنائی تھی، یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔