مانسون 2020 معمول کے مطابق بارش متوقع

   

حیدرآباد ۔ /15 اپریل (این ایس ایس)ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )نے آج اعلان کیا کہ رواں سال مانسون کے دوران بارش معمول کے مطابق متوقع ہے ۔ آئی ایم ڈی نے اپنی پہلی طویل مدتی مرحلہ واری پیش قیاسی میں آج کہا کہ ’’جنوب مغربی مانسون (جون تا ستمبر) ملک بھر میں معمول کے مطابق (96-104%) بارش متوقع ہے ‘‘۔ معتمد وزارت ارتھ سائینسیس ڈاکٹر ایم راجیون نے سال 2020 ء جنوب مغربی مانسون موسمی بارش سے متعلق آئی ایم ڈی کے طویل مدتی پیش قیاسی کے جدول کا اجراء عمل میں لایا ۔ انہوں نے ویڈیو رابطہ کے ذریعہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جون اور ستمبر کے دوران موسمی مانسون صدفیصد متوقع ہے ۔ جس میں 5 فیصد کی کمی یا زیادتی کی گنجائش بھی رکھی جاسکتی ہے ۔ تاہم طویل موسمی پیش قیاسی یہی ہے کہ ملک بھر میں اس سال مجموعی طور پر معمول کے مطابق بارش ہوگی ۔