حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) مانصاحب ٹینک علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ تیز رفتار لاپرواہ لاری کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ جس میں 25 سالہ نوجوان محمد عثمان حسین ہلاک ہوگئے ۔ عثمان حسین چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن غالب حسین کا بیٹا تھا جو کل رات مانصاحب ٹینک علاقہ سے اپنی موٹر سائیکل پر گذر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو لاری نے اس نوجوان کو ٹکر دے دی اور حادثہ میں یہ نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ عثمان حسین کی حادثہ میں ہلاکت کی اطلاع سے ان کے افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا اوردوست احباب غم سے نڈھال ہوگئے ۔ عثمان حسین اعلی تعلیم کیلئے بیرون ممالک روانگی کی تیاری میں تھا ۔ ایک ہونہار نوجوان کو ہلاکت کا سبب بننے والے لاری ڈرائیور کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ہمایوں نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع