مانصاحب ٹینک میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

   

حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ مانصاحب ٹینک میں کل رات دیر گئے ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے نعمان نامی نوجوان پر کل رات مانصاحب ٹینک چوراہا کے قریب اچانک تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو پولیس نے دواخانہ منتقل کیا۔ پولیس ہمایوں نگر اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کامران نے نعمان پر حملہ کیا ہے جو سسرالی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ب