ممبئی ۔ منو بھکر نے اپنے نام دو مزید گولڈ میڈل شامل کیے ہیں جب کہ ہندوستان نے اس زمرے میں موجود 6 میں سے چارگولڈ حاصل کرلئے ہیں اور اس کے علاوہ چاندی کے دومیڈلس جیت کر بین الاقوامی شوٹنگ ایونٹ میں میڈلس کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے جیسا کہ انٹر نینشل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن(آئی ایس ایس ایف) جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میںآگے ہیں جو فی الحال لیما پیرو میں جاری ہے۔ہندوستان نے 10 میٹر ایر پسٹل میڈل ایونٹس میں سنہری کامیابی حاصل کی ، جن میں مکسڈ ، ویمنز اور مینز ٹیم مقابلوں کے ساتھ 10 میٹرس ایر رائفل مینز ٹیم گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ ہندوستان نے دن کا اختتام چھ گولڈ ، چھ سلور اور دو برونز میڈلس کے ساتھ کیا ہے ۔ امریکہ چار گولڈ ، چار سلور اور دو برونز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔دریں اثناء من دن دومزیدگولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی کھلاڑی اور فتوحات کا مرکز تھی ۔ اب چمپئن شپ سے ان کے پاس تین گولڈ میڈل ہیں۔ ایر پستول مکسڈ ٹیم میں سربجوت سنگھ کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے بعد انہوں نے تال سانگوان اور شیکھا نارووال کے ساتھ مل کر10 میٹرس ایر پسٹل ویمنز ٹیم ایونٹ جیتا ، گولڈ میڈل میچ میں بیلاروس کو 16-12 سے شکست دی ۔ نیشنل رائفل اسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) نے ایک ریلیز میں کہا۔مینز ایر پستول ٹیم نے نوین ، سربجوت سنگھ اور شیوا ناروال کے ساتھ گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیے۔اس سے قبل جونیئر مینز10 میٹر ایررائفل ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ویمنز 10میٹرس ایر پستل ٹیم ایونٹ میں ہندوستان نے غلبہ پایاکیونکہ اس نے پہلے کوالیفیکیشن کے راؤنڈ اول میں 180 شاٹس کے بعد مشترکہ 1722 اور پھر ہفتہکو دوسرے راؤنڈ میں569 کی شوٹنگ کی تھی۔مردوں کی 10 میٹر ایر پسٹل ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کا غالب رہا۔ بیلاروس کے خلاف ایک بار پھرگولڈ میڈل کا سخت مقابلہ رہا ۔ویمنز10 میٹرس ایئر رائفل ایونٹ میں ہندوستان کی نیشا کنور ، زینہ کھٹہ اور اتمیکا گپتا نے پہلے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں ٹاپ کیا لیکن گولڈ میچ کے لیے اسے ہنگری کی میزاروس ، ایسٹر ڈینس اور لی ہوروتھ کے بعد دوسرا مقام حاصل ہوا ۔ دو راؤنڈ میں ہنگری کی کھلاڑیوں نے فائنل میں اس برتری کو برقرار رکھتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا اور یہ ان کا ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔