مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلے، 14 ستمبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد-مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں داخلے جاری ہیں۔ ڈرافٹسمین سیول، میکانک (ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ)، الیکٹریشین، الیکٹرانک میکانک اور پلمبنگ جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کیلئے درخواست فارمس 14ستمبر 2020 تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔امیدوارکو یونیورسٹی ویب سائٹ
manuu.edu.in پر اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا اور ٹریڈس کی ترجیح کے تسلسل میں اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرنی ہوں گی۔ تمام اصل سرٹیفکیٹس کی اسکان کاپی بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر اَپ لوڈکرنی ہوگی۔ تمام درخواست گذاروں کو چاہیے کہ دسویں سطح پر اردو بطور مضمون؍زبان؍ذریعہ تعلیم کامیاب کرچکے ہوں۔ کورس کے لیے درکار اعلی ترین قابلیت اگر 8ویں کامیاب ہوں تب درخواست گذارکو چاہیے کہ اردو بطور مضمون ؍زبان؍ذریعہ تعلیم 8ویں کامیاب کرچکے ہوں ۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔