حیدرآباد :۔ اسکول آف ٹکنالوجی ، مولانا آزاد نیشنل نے ملائیشیا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ( یو پی این ایم ) کوالالمپور کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں جو دونوں جامعات کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں معیاری تحقیق ، مشترکہ سرگرمیوں اور اساتذہ کے تبادلے کی راہ ہموار کرے گا ۔ مارچ میں دستخط شدہ یادداشت مفاہمت کو حکومت ملائیشیا نے 14اگست کو منظوری دے دی ہے ۔ پروفیسر عبدالواحد ، ڈین اسکول آف ٹکنالوجی ، مانو کی جانب سے اس یادداشت مفاہمت کے کوآرڈینٹر ہیں جب کہ ڈاکٹر خیر العمالی بن احمد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ یو پی این ایم کے رابطہ کار ہیں ۔ اسکول آف ٹکنالوجی کی ترقی کے لیے اس ایم او یو کو حتمی شکل دینے کی منظوری پر پروفیسر عبدالواحد نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا ۔۔