پیرس ۔ یہاں پیرس اولمپکس میں ملک کو پہلا میڈل جیتنے والے شوٹر منو بھاکر نے ایک بار پھر کمال کردیا ہے۔10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ملک کے لیے برونز میڈل جیتنے کے بعد منو بھاکر نے اب مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی میڈل کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔ منو بھاکر اور سربجوت سنگھ مکسڈ ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے، اب ان دونوں کا مقابلہ برونز میڈل کے مقابلے میں جنوبی کوریا کے نشانے بازوں سے ہوگا۔ منو بھکر اور سربجوت کا برانڈ میڈل میچ منگل کو دوپہر ایک بجے ہوگا۔10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ریتھم سنگوان اور ارجن چیمہ بھی مدمقابل تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کا آغاز اچھا تھا لیکن درمیان میں ان کی کارکردگی خراب ہو ئی اور وہ 14-576 کے مجموعی اسکور کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہے۔ دوسری طرف منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 580-2x اسکورکیا۔ یادرہے کہ مانو نے اتوارکو خواتین کے10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں برونز میڈل جیتا ہے۔ وہ اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شوٹر بن گئیں۔ انہوں نے 12 سال بعد اولمپک شوٹنگ رینج میں ہندوستان کو میڈل دلایا ہے۔دریں اثناء ایک اور ہندوستان شوٹر رمتا جندال نے مایوس کیا۔ خواتین کے10 میٹر ایئر رائفل مقابلے کے فائنل میں 7ویں نمبر پر رہیں۔ 20 سالہ رمیتا نے8 شوٹرزکے فائنل میں 145.3 کا اسکور کیا۔ وہ 10 شاٹس کے بعد7ویں مقام پر رہیں۔ رمتا کوالیفکیشن میں پانچویں نمبر پر رہی تھی۔ ہانگزو ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتنے والی رمیتا نے گھریلو ٹرائلز میں ورلڈ چمپیئن شپ میڈلسٹ میہولی گھوش اور تلوتما سین کو شکست دے کر پیرس کا ٹکٹ بک کیا تھا۔