حیدرآباد، 13؍ نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دیرانہ فیس کے ساتھ توسیع کی گئی ہے۔ انڈر گریجویٹ (بی اے، بی ایس سی، بی کام سال دوم، سال سوم) اور پوسٹ گریجویٹ کے سال آخر میں رجسٹریشن کے لیے تاریخ 5؍ نومبر تھی، اس میں 15؍ نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہ کروایا ہو، آن لائن رجسٹریشن کے لیے فی یوم 50 روپئے دیرانہ فیس ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر انچارج، ڈی ڈی ای کے بموجب طلبہ اور لرنر سپورٹ سنٹر کے کوآرڈینیٹرس کی جانب سے نمائندگیوں کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔