حیدرآباد۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل کھیل کود، ثقافتی و ادبی مقابلے 2023ء کا چہارشنبہ کی شام کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے صدارتی خطاب میں طلبہ کی کامیابیوں کی ستائش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام زمروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے پرووسٹ گرلز و بوائز پروفیسر وقار النساء اور پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل اور ذمہ داران کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ بوائز ہاسٹل کے پرووسٹ پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل نے شرکائکا استقبال کیا۔ پروفیسر وقاراالنسا، پرووسٹ گرلز ہاسٹل نے تمام سرگرمیوں پر ایک رپورٹ پیش ۔ رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ مختلف مقابلوں میں545 لڑکیوں اور 450 لڑکوں شرکت کی۔ اس موقع پر سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ فاتحین کو انعامات، میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ پروفیسر شگفتہ شاہین (او ایس ڈی I)، پروفیسر صدیقی محمد محمود (او ایس ڈی II)، پروفیسر سید علیم اشرف جائسی (ڈین بہبودیِ طلبہ)، ڈاکٹر محمد زائر حسین (کنٹرولر امتحانات) اور پروفیسر محمد عبدالعظیم (پراکٹر) نے بھی شرکت کی۔ ایک دلکش ثقافتی پروگرام ڈاکٹر مظفر حسین خان کی رہنمائی میں طلبہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر مصباح انظر نے اظہار تشکراداکیا۔ ڈاکٹر مومن سمیہ اور ڈاکٹر ثمینہ تبسم نے اس پروگرام کی نظامت کی۔ تقریب میں نمایاں کردار ادا کرنے والے دیگر نمایاں اراکین میں ڈاکٹر شگفتہ پروین، ڈاکٹر نوشاد حسین، ڈاکٹر اطہر حسین، محترمہ رابعہ اسماعیل،ڈاکٹر فردوس تبسم (اسپورٹس کوآرڈینیٹر – گرلز) اور ڈاکٹر جاوید ندیم ندوی (اسپورٹس کوآرڈینیٹر – بوائز) ڈاکٹر ام سلمیٰ شامل تھے۔حکام نے کامیاب طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔