مانو میں تیسری قومی اُردو سماجی علوم کانگریس مقالہ نگاروں کو اطلاع

   

حیدرآباد، یکم ؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اردو مرکز برائے فروغ علوم اور اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے اشتراک سے تیسری قومی اردو سماجی علوم کانگریس 2019کا 27 اور 28 ؍ نومبر کو اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانگریس کا موضوع ’’اکیسویں صدی میں سماجی علوم: اندیشے اور چیلنجس‘‘ ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، کنوینر کانگریس نے بتایا کہ چونکہ سماجی علوم کسی خلاء میں وجود نہیں رکھتے۔ اسی لیے مسابقتی دور کے اس مجموعی سیاق میں اکیسویں صدی کے تشویشناک اور چیلنج بھرے حالات سے نمٹنے کے لیے سماجی علوم کو فطری حل پیش کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ سماجی علوم کے ماہرین کے پیش نظر محض اکیسویں صدی کے ان چیلنجس کی نشاندہی کرنا ہی نہیں ہے جو بالخصوص عالم کاری، مذہب کی بنیاد پر پیدا کیے گئے خوف، نوقوم پرستی کے تصور یا مواصلاتی انقلاب کی وجہ سے وجود میں آئے ہیں بلکہ ان چیلنجس کا عقلی وضاحت کے ساتھ مناسب حل پیش کرنا بھی ان کے لیے ضروری ہے۔ ڈاکٹر عابد معز، شریک کنوینر و کنسلٹنٹ اُردو مرکز برائے فروغ علوم کے بموجب مقالے صرف اردو میں ہونے چاہیے ۔ مقالہ کی تلخیص داخل کرنے کی آخری تاریخ 25؍ اکتوبر 2019 ہے۔ 31؍ اکتوبر کو اس کی قبولیت کے متعلق اطلاع دی جائے گی۔ مکمل مقالہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 20؍ نومبر ہے۔ 27 اور 28؍ نومبر کو کانگریس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ تلخیص اور مقالے ای میل [email protected] پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 040-23008327, 9502044291, 9490377817 سے یا یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔