حیدرآباد۔/3 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سائبر کرائم اور سائبر سیکوریٹی پر 10 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی ، آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی ورنگل کے اشتراک سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جسے وزارت الیکٹرانکس و آئی ٹی حکومت ہند نے اسپانسر کیا۔ 64 اساتذہ نے اس میں شرکت کی جس کا مقصد سائبر جرائم اور سائبر سیکوریٹی میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے کا افتتاح کیا تھا۔ 10 روزہ پروگرام میں پروفیسر سردار ایم این اسلام ( وکٹوریہ یونیورسٹی آسٹریلیا ) ، ڈاکٹر سمترا کے آر سندھیا ( آئی آئی ٹی جودھپور )، ڈاکٹر رمیش بابو، این آئی ٹی جئے پور، سائی ستیش سی ای او انڈین سرورس، ڈاکٹر بی ونود، ڈاکٹر اسمیتا ، ڈاکٹر کنور سنگھ اور دوسروں نے لیکچرس دیئے۔ پروفیسر عبدالواحد ڈین اسکول آف ٹکنالوجی، ڈاکٹر سید امتیاز حسن اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔ر