مانو میں پنڈت ہری چند اختر پر قومی سمینارکا آج افتتاح

   

اختتامی اجلاس میں گورنر کیرالا جناب عارف محمد خان کی شرکت
حیدرآباد، 29؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں اردو کے معروف شاعر و صحافی پنڈت ہری چند اختر پر دو روزہ قومی سمینار 30 اور 31؍ اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس کل لائبریری آڈیٹوریم دوپہر 2:30 بجے منعقد ہوگا۔ سمینار کا اہتمام مجلسِ فخر بحرین برائے فروغِ اردو اور آئیڈیا کمیونکیشنس، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تعاون سے کر رہے ہیں۔ معروف علمی شخصیت ڈاکٹر عزیز احمد، ایم ڈی احمد ہاسپٹل، گورکھپور افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جناب پرتاپ سومونشی ،ایگزیکیٹیو ایڈیٹر، ہندوستان، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر شافع قدوائی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کلیدی خطبہ دیں گے۔ پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر استقبال کریں گے جبکہ جناب شکیل احمد صبرحدی، بانی مجلس فخر بحرین برائے فروغِ اردو، افتتاحی خطاب کریں گے۔شام 4 بجے پہلا اکیڈیمک سیشن ہوگا جس کی صدارت پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور پروفیسر آر ایس سراجو کریں گے۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری مہمانِ اعزازی ہوںگے۔ اختتامی اجلاس 31؍ اکتوبر کو 2:30 بجے دن ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔جناب عارف محمد خان، گورنر، کیرالہ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ محترمہ کے کویتا، سابق رکن پارلیمان، مہمان اعزازی ہوں گی۔ مہمانانِ اعزازی و ایوارڈ یافتگان میں جناب زاہد علی خان، مدیر سیاست، جناب کریم عرفان، بانی اقرا سوسائٹی، جناب پروفیسر اے اروندا کشن، سابق پرو وائس چانسلر، مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی شامل ہوں گے۔ مانو کی جانب سے جناب انیس احسن اعظمی، مشیر اعلیٰ مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت اور آئیڈیا کی جانب سے ڈائرکٹر جناب آصف اعظمی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔