مانو کے انٹرنس ٹسٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد، 18/ اگست (یواین آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 23 تا 25/ اگست منعقد ہوں گے ۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 23، 24 اور 25 / اگست کو ملک کے مختلف حصوں میں 19 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے ۔ انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ امیدوار ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ
manuu.edu.in
پر دستیاب ہیں۔ میرٹ کے اساس کے کورسز میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30/ ستمبر 2021ہے ۔