مانو کے بی ایڈ و ایم ایڈ طلبہ کیلیے شاہین گروپ کے اشتراک سے ملک بھر میں روزگار میلہ

   

حیدرآباد10 مارچ (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مختلف کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن و ڈسٹنس پروگرام سنٹرس میں شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے اشتراک سے بی ایڈ اور ایم ایڈ کامیاب طلبہ کیلئے روزگار میلہ کا 10 بجے صبح 5 بجے شام 13 تا 19 مارچ اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل، کے بموجب خواہشمند طلبہ http://tinyurl.com/yysdebfw پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ پری پلیسمنٹ ڈرائیو کا 12 مارچ کو 3 بجے دن آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے ۔ روزگار میلہ کا13 مارچ کو سی ٹی ای بیدر (شاہین کیمپس)، کرناٹک اور ریجنل سنٹر پٹنہ (بہار)، 14 مارچ کو سی ٹی ای اورنگ آباد(مہاراشٹرا) اور سی ٹی ای دربھنگہ (بہار)15 مارچ کو سی ٹی ای، بھوپالاور سی ٹی ای ، آسنسول 16 مارچ کو شعبۂ تعلیم و تربیت، مانو کیمپس، حیدرآباد اور سی ٹی ای سنبھل (اتر پردیش) سی ٹی ای میوات 17 مارچ مانو سٹیلائٹ کیمپس، لکھنؤ 18 مارچ اور سی ٹی ای سری نگر 19 مارچ کو انعقاد عمل میں آئے گا۔