مانٹی دیسائی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ مقرر

   

اینٹگا۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے مانٹی دیسائی کو دو سال کا معاہدہ پر مرد ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکیا ہے۔ہندوستان کے خلاف تین ٹی 20 میچ سے پہلے دیسائی ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔جمعہ کو ٹی20 سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ مانٹی دیسائی نے 12 سال سے زیادہ کے کیریئر میں افغانستان، نیپال، کینیڈا،ہندوستان کی علاقائی ٹیموں کے علاوہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور گجرات لاینس کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔مانٹی دیسائی آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 میں کینیڈا کے کوچ رہ چکے ہیں،ساتھ ہی افغانستان نے دیسائی کو 2018 میںآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن ٹورنمنٹ میں اپنا بیٹنگ کوچ بنایا تھا۔حال ہی میں انہوں نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لئے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کیاہے۔دیسائی نے کہاکہ میں اس ذمہ داری کو حاصل کرنے کے لئے انتہائی جذباتی ہوں،جیت کا ماحول پیدا کرنے کی سمت میں کام کروں گا۔حال ہی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے افغانستان کے خلاف لکھنؤ میں کھیلے گئی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-2 سے گنوائی ہے۔