مانچسٹر(برطانیہ) میں محرم کا سالانہ جلوس

   

Ferty9 Clinic

مانچسٹر۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مانچسٹر میں محرم الحرام کا سالانہ جلوس آج پلاٹ فیلڈ پارک سے برآمدہو گا۔ جلوس میں شامل افراد نماز ظہر کی ادائیگی پلاٹ فیلڈ پارک میں کریںگے جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گْزرے گا جس میں ویمز روڈ پر اہلِ سْنت برادران ہمیشہ کی طرح سبیلِ امام حسین علیہ السلام لگائیں گے، جلوس ویمز روڈپر لنگر امام حسین کا انتظام ہو گا۔ جلوس کی گْزرگاہوں پر مانچسٹر پولیس اور حسینی رضاکاروں نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں تمام دن دورانِ جلوس ویمز روڈ کی ٹریفک کے متبادل انتظامات اور فٹ پاتھ و سائیکلسٹ لائن کوکلیئر رکھنے رضار کار ڈیوٹی دیں گے، دورانِ جلوس نوحہ خواں نواسہ رسول کے مصائب پڑھیں گیاور ماتمی ماتم مظلوم کربلا کرینگے جلوس شام پانچ بجے جعفریہ اسلامیک سنٹر 404موس لین ایسٹ پر اختتام پذیر ہو گا جہاں گرم دودھ کی سبیلیں لنگر امام کا رات بھر انتظام ہو گا۔