مانچسٹر ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی

   

لندن ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع ایک ریلوے اسٹیشن پر چاقوزنی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک مرد اور ایک خاتون کے علاوہ ایک پولیس آفیسر بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک عینی شاہد 38 سالہ سام کلاک جو ایک بی بی سی ریڈیو پروڈیوسر ہے، نے بتایا کہ حملہ کے دوران حملہ آور ’’اللہ‘‘ کہہ کر چیخ رہا تھا اور بار بار یہ کہہ رہا تھا کہ جب تک آپ دیگر ممالک کو بم کا نشانہ بناتے رہیں گے، اس نوعیت کے (چاقوزنی) واقعات بھی آپ لوگوں کے ساتھ رونما ہوتے رہیں گے۔ نئے سال کے موقع پر یہ حملہ مانچسٹر وکٹوریہ اسٹیشن پر کیا گیا۔