مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چمپئنز لیگ فاتح

   

استنبول ۔ مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔استنبول کے اولمپک اتاترک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے اطالوی کلب انٹر میلان کو 1-0 سے شکست دی۔مانچسٹر سٹی کا واحد گول روڈری نے68 ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ مانچسٹر سٹی نے اس سیزن میں تین خطابات حاصل کیے ہیں، اس سے قبل ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔