مانچسٹر کو کمزور ٹیم یونائیٹڈکے خلاف حیران کن شکست

   

لندن۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال پریمئر لیگ میں اسٹارز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا نہ سکی، آخری منٹ کے گول نے طاقتور ٹیم کی جیت کا خواب چکنا چور کر دیا۔ انگلش سرزمین پر فٹبال کا پسندیدہ کھیل، پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا ۔ شیفیلڈ نے جوش و جذبہ دکھاتے ہوئے انیسویں منٹ پر گول کر کے برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی شیفیلڈ نے اسکور کو دگناکر دیا۔ موسے کا لیگ میں پہلا گول یادگار بن گیا۔ پھر 72 اور77 ویں منٹ کے مانچسٹر یونائیٹڈ نے بال کو جال میں ڈال کر حساب برابر کیا، نوجوان رشفورڈ کے گول سے پلڑا بھاری ہوا۔ اعصاب شکن میچ کے آخری منٹ شیفلڈ نے گول کر کے اسٹار سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو یقینی جیت سے محروم کر دیا، زبردست مقابلے سے دونوں ٹیموں نے پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پائی۔