مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ 1-1 گول سے ڈرا

   

اولڈ ٹریفرڈ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوا۔ سوپر اسٹار ینگپوگبا اور رشفورڈ کوئی گول اسکور نہ کر سکے۔اولڈٹریفرڈ کے تاریخی اسٹیڈیم میں فٹبال کا بڑا مقابلہ ہونے سے شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کی امید تھی ۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں مِک ٹومائنے نے بال کو جال میں ڈال کر برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں کھلاڑیوں میں اضافی پھرتی دیکھی گئی ۔ 58 منٹ پر جوابی گول سے اسکور برابر ہو گیا جس سے میچ سنسنی خیز ہوا۔ دونوں طرف سے تابڑ توڑ حملوں کے باجود کوئی اضافہ گول نہ ہو سکا جس سے مقابلے کا نتیجہ کسی ٹیم کے حق میں ہوتا۔