نئی دہلی : مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا نے انسانی اعضاء کے عطیہ کے عمل کے لیے بین الاقوامی معیار کو اپنانے کو کہا ہے ۔چہارشنبہ کو یہاں قومی اعضاء کے عطیہ کی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے مانڈویا نے کہا کہ اعضاء کے عطیہ اور اعضاء کی پیوند کاری کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ویژنری ساختی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اعضاء عطیہ کرنے کی مانگ بڑھ رہی ہے ۔ ملک میں اعضاء کے عطیہ کو ایک نئی رفتار ملی ہے ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی: عالمی سطح پر خامتیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے ۔تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ شرح کے مطابق ملک میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
