امراوتی ۔ سابق وزیر ڈی مانکیا ورا پرساد نے آج اے پی قانون ساز کونسل کیلئے وائی ایس آر کانگریس کے امیدوارکی حیثیت سے اپنا پرچہ داخل کیا ۔ یہ نشست خود ان کے استعفی سے خالی ہوئی تھی ۔ ان کا انتخاب محض ضابطہ کی تکمیل ہوگا کیونکہ 6 جولائی کو ہونے والے انتخاب میں صرف وہی واحد امیدوار ہیں۔ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل آج ختم ہوگیا ۔ ان کی معیاد 29 مارچ 2023 تک ہوگی اگر کونسل کو اس وقت تک برخواست نہیں کردیا گیا ۔ مانکیا ورا پرساد نے تلگودیشم سے استعفی دینے کے بعد اس سال 9 مارچ کو کونسل کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا تھا ۔
