کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو نوٹس روانہ کرنے کے ٹی آر کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے والے تلنگانہ کانگریس امور کے سابق انچارج مانکیم ٹیگور کے کیے گئے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس روانہ کرنے کے معاملے میں مانکیم ٹیگور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ غلط اڈریس پر نوٹس روانہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی سے 50 کروڑ روپئے رشوت لینے کا الزام عائد کرنے پر مانکیم ٹیگور نے ریونت ریڈی سے 50 کروڑ روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے عہدہ دینے کا کانگریس کے قائد کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا ہے جس سے مانکیم ٹیگور کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں جو خبریں شائع ہوئی تھی وہ اس خبر کا حوالہ دیا تھا ۔ ان الزامات سے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ابھی تک دستبردار نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی اس پر کوئی وضاحت کی ہے ۔ اس کے لیے مانکیم ٹیگور ہتک عزت مقدمہ کی نوٹس صحیح پتہ پر روانہ کریں ۔ کے ٹی آر نے ان کے اڈریس کے بجائے تلنگانہ سکریٹریٹ میں بیٹھنے والے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو روانہ کرنے کا مانکیم ٹیگور کو مشورہ دیا ۔۔ 2