مانک ساہا نے دوسری بار تریپورہ کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا

   

اگرتلہ: مانک ساہا نے چہارشنبہ کو وویکانند میدان میں دوسری بار تریپورہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور صدر بی جے پی جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ ریاست میں بی جے پی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر ساہا کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔ ڈاکٹر ساہا نے کانگریس چھوڑنے کے بعد 2016میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مارچ 2022 میں راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔ ساہا پیشہ کے اعتبار سے ڈینٹل سرجن ہیں۔ ان کی صاف ستھری شبیہ کی وجہ سے انہیں سابق وزیر اعلیٰ بپلب دیو کی جگہ الیکشن سے عین قبل چیف منسٹر بنایا گیا تھا۔