مانیر برج کی دونوں جانب مضبوط دیوار تعمیر کی جائے

   

کریم نگر میں سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے جائزہ اجلاس گنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مانیر ندی پل اور کاکتیہ کنال کی سڑک پر دونوں جانب سمنٹ کی مضبوط دیوار تعمیر کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ حادثات کا انسداد ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر سیول سپلائی بی سی ویلفیر گنگولا کملاکر نے کیا ۔ کلکٹریٹ میں سڑک حادثات کی حفاظت پر منعقدہ اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات ضرورت ہے اس کیلئے جتنا بھی خرچ آئے پرواہ نہ کی جائے ۔ اندرون 2 یوم مناسب انتظامات شروع کردینے ہوں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ الگنور ، مانیر ندی پل پر 4 فٹ بلندی کی دونوں جانب آر سی سی کی دیوار تعمیر کی جائے ۔ مانیر پل کے ساتھ ہی ساتھ کاکتیہ کنال کے پاس بھی دیوار تعمیر کی جائے ۔ علاوہ ازیں سی سی ٹی وی کیمرے بھی تنصیب کئے جائیں ۔ کنال میں گرنے والوں کی حفاطت کیلئے کنال برج پر سے 100 میٹر گہرائی تک لوہے کی جال نصب کی جائے ۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ۔ راجیشو شاہراہ گاڑیوں کی رفتار پر کنٹرول کیلئے انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیوار اتنی مضبوط تعمیر کی جائے کہ اس پر 100 میٹر سے تیز رفتاری کے باوجود دیوار ہلنے نہ پائے ۔ اس طرح مضبوط دیوار تعمیر کی جائے ۔ ضلع کلکٹر شیشناک نے کہا کہ برج پر نئے انداز کے ریلنگ قائم کریں ۔ برج کے دوسومیٹر تک لوہے کی سلاخوں سے حفاظت کی جائے ۔ راجیو شاہراہ پر نگران کار ادارہ حادثات کی روک تھام کے اقدامات پر غور و فکر کریں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ 2019 میں راجیو شاہراہ پر 87 حادثات رونما ہوئے ہیں ۔ جس میں 40 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے ۔ گنڈلاپلی میں سرویس سڑک تعمیر کی جائے ۔ اس اجلاس میں مئیر وائی سنیل راؤ ، سوڈا چیرمین جی وی رادھا کرشنا راؤ ، ایس ای شنکر ، ایس وی نرسمہا راؤ آر اینڈ بی ، ای ای وینکٹ رمنا و دیگر موجود تھے ۔