مانیر ندی میں کشتی رانی کا وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

   

تلنگانہ ٹورزم نے سرسلہ میں سیاحت کے شعبہ کو مضبوط کیا ، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا آغاز

سرسلہ۔ گمبھی راو پیٹ۔18 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ سے نمائندگی کرنے وا لے ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی رامارائو نے وزیر سرینواس گوڈ کے ساتھ مل کر سر سلہ کادورہ کیاجہاں وہ مانیر ندی میں سیاحتی مرکزکے ایک حصے کے طور پر کشتی رانی کاافتتاح انجام دیا۔ کے ٹی آر نے کہا تلنگانہ ٹورزم ڈپارٹمنٹ سرسلہ میں سیاحت شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے پہلے ہی کئی طرح کے کاموں کو انجام دیا ہے ۔آج مانیر ندی میں کشتی رانی کی شروعات کی گئی، بعدازاں کے ٹی آر نے ریاستی وزیر کے سرینواس گوڈ کے ساتھ بائی پاس پر گوڈ طبقہ سیوابستہ رہنما سردار سروئی پاپنا جن کا یوم پیدائش ہے کے مجسمے کی نقاب کشائی انجام دی ۔ مقامی فنکشن ہال میں گوڈ طبقے کی جانب سے منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات کا ذکر کیا اور کہاکہ سردار سروائی پاپنا گوڑ ایک شریف آدمی تھے، سردار سروائی پاپنا گوڈ عزت نفس کی جدوجہدکاکام کیا ۔پاپنا نے 10 لوگوں کے ساتھ لڑائی شروع کی اور گولکنڈہ قلعہ پر جھنڈا لہرایا۔ کے سی آر نے اسی قسم کی جدوجہد کی اور گولکنڈہ قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے گوڑا کلا سنگھا کی عمارت کے لیے دو ایکڑ زمین اورعمارت کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ روپئے دینے کااعلان کیا۔