مانیر ڈیم کے ذخیرہ آب کو آلودگی سے پاک رکھیں

   

کریم نگر ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع مستقر کریم نگر کے دیگر مقامات کی آبی ضروریات اور پینے کے پانی کا واحد بڑا ذریعہ مانیر ڈیم کو کسی بھی صورت حال میں صاف رکھا جائے ، آلودہ ہونے سے اس ڈیم کو بچایا جائے ۔ یہ ہر شخص کی دمہ داری ہے کہ وہ اس پر کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع مجلس بلدیہ کارپوریشن کمشنر وینو گوپال ریڈی نے کیا ۔ سوچھ بھارت پروگرام کے سلسلے میں کریم نگر مانیر ڈیم کے بال کلین اینڈ گرین میں انہوں نے حصہ لیا ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کے مزدوروں سے مانیر ڈیم ندی کے آس پاس اور باندھ پر صفائی کروائی گئی ۔ سابق میں ڈیم کے آس پاس اور مانیر ذخیرہ آب آلودہ نہ ہونے کے لیے مضافات میں ہینڈ بلس لگائے گئے ۔ اس سلسلہ میں آج سوچھ بھارت سوچھ کریم نگر مجلس بلدیہ اور رضاکارانہ تنظیم کے زیر اہتمام ماحولیات آب کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے بورڈس آویزاں کیے گئے تھے ۔ مانیر ڈیم کے باندھ نصب شدہ بجلی کے کھمبوں پر قریب قریب 109 بورڈس لگائے گئے ہیں ۔ سیاحوں کو ڈیم کے قریب صفائی کو دھیان میں رکھنے کی ہدایت درج کی گئی ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ مانیر ڈیم کے اطراف و اکناف میں جانے والے ہر شخص کو چاہئے کہ وہ وہاں پر صفائی کو پیش نظر رکھے ۔ خصوصا کریم نگر کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے ذخیرہ کو آلودگی سے پاک رکھنے کی کوشش کرے ۔ اس موقع پر ماحولیاتی انجینئر سوامی ، رفاہی تنظیم کے رکن گھنشیام لیک پولیس عملہ اور دیگر شریک تھے ۔۔