مانیٹری پالیسی کی جھلکیاں

   

ممبئی : ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سہ روزہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے اہم نکات حسب ذیل ہیں۔٭ ریپو ریٹ 6.50 فیصد پر نہیں بدلا۔٭ معیاری جمع سہولت کی شرح (SDFR) 6.25 فیصد پر مستحکم رہی٭ مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ (MSFR) 6.75 فیصد پر کوئی تبدیلی نہیںبینک ریٹ 6.75 فیصد مقرر٭ فکسڈ ریزرو ریپو ریٹ 3.35 فیصد پر برقرار ہے ۔٭کیش ریزرو ریشو 4.50 فیصد٭ قانونی لیکویڈیٹی ریشو 18 فیصد پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔موجودہ مالی سال میں شرح نمو 6.5 فیصد تک اضافہ ۔٭ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی 7.8 فیصد بڑھ سکتی ہے ۔دوسری سہ ماہی میں 6.2 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 6.1 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 5.9 فیصد٭ مارچ 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح سات فیصد رہے گی۔٭ رواں مالی سال میں خوردہ افراط زر 5.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔٭ پہلی سہ ماہی میں خوردہ افراط زر 5.1 فیصد پر٭ دوسری سہ ماہی میں خوردہ افراط زر 5.4 فیصد پر٭ تیسری سہ ماہی میں خوردہ افراط زر 5.4 فیصد پرٔ ٭ چوتھی سہ ماہی میں خوردہ افراط زر 5.2 فیصد پر رہ سکتا ہے ۔… مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اگلا اجلاس 6 سے 8 جون 2023 کو ہوگا۔